پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کےدرمیان اتحاد ختم ہوگیاچوہدری احمد مختار

مسلم لیگ(ق) اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہیں اب صرف رسمی سلام دعا رہے گی، احمد مختار


ویب ڈیسک March 25, 2013
پیپلز پارٹی پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدورارکھڑے کرے گی،احمد مختار. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اتحاد ختم ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد عملی طور پر ختم ہوچکا ہے،مسلم لیگ(ق) اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ بھی ختم ہو چکا۔ اب دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہیں اور صرف رسمی سلام دعا رہے گی۔

چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدورار کھڑے کرے گی اور اس سلسلے میں مجھ سمیت دیگر امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ بھی مل چکے ہیں تاہم ان کے انتخاب لڑنے سے متعلق صدر جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں