انتخابات میں سبزباغ دکھانے والے مداری بہت ہیںعوام ہوشیاررہیں نوازشریف

ہلے کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر ایٹمی دھماکے کئے اب معاشی دھماکا کریں گے، نواز شریف

اگرہمیں اپنے دونوں دورحکومت مکمل کرنے دیئے جاتے تو ملک کی تقدیربدل دیتے، نواز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں سبزباغ دکھانے والے مداری بہت ہیں لیکن عوام ہوشیاررہیں اوراپنا ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔




مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی اصولی جگہ پرکھڑے رہے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے بہت سزائیں بھگتی ہیں لیکن اس وجہ سے ان کی راہ میں جو مصیبت اور مشکلیں آئیں اسے برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہزارہ صوبہ بنا تو انہیں بہت خوشی ہوگی لیکن نئے صوبے کے ساتھ یہاں لوگوں کی زندگی میں انقلاب آنا چاہیے۔


نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے جب بھی جو کہا اسے پورا کرنے کی ہمیشہ کوشش کی، اپنے دور میں معاشی ترقی کی رفتار کو تیزکیا، پڑوسیوں سے تعلقات کو بہتر کئے جس کی وجہ سے بھارت کے وزیراعظم خودپاکستان آئے، اگرہمیں اپنے دونوں دورحکومت مکمل کرنے دیئے جاتے تو ملک کی تقدیربدل دیتے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے 5 سال میں کچھ نہیں کیا لیکن انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، پہلے کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر ایٹمی دھماکے کئے اب وہ معاشی دھماکا کریں گے۔


نواز شریف نے مزید کہا کہ انہیں اقتدار کا شوق نہیں، ملک کے عوام کی خوشحالی عزیز ہے،میدان میں سبز باغ دکھانے والے اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے مداری بہت ہیں لیکن عوام ہوشیار رہیں اور اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر دی اور اب ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والا بھی وطن واپس آگیا ہے۔

Load Next Story