گیلانی نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی وزیراعظم

پولیو کے خاتمے کیلیے اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی، ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب


Numainda Express August 08, 2012
اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے آصفہ بھٹو زرداری ملاقات کررہی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

MUMBAI: وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد پولیو فری ملک بن جائے گا ،ٹاسک فورس انتظامی اورمالیاتی سپورٹ کے ساتھ پولیوکے خاتمے کے ایجنڈے کے حصول کو یقینی بنائے گی، پولیو کے چیلنج سے مل کر نمٹناہوگا۔

یہ بات انھوںنے پولیو کے خاتمے کے لیے قائم کردہ قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کے خا تمے کے لیے پرعزم ہیں،ہم پاکستان کو پولیو سے ہر صورت پاک کریں گے۔ادھروزیراعظم سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے منگل کی رات ملاقات کی اورملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ،این این آئی اور اے پی پی کے مطابق میڈیا کوآرڈینیٹر خواجہ رضوان عالم سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کوجلد مکمل کرے گی،وزیراعظم سے وفاقی وزیر جام یوسف ، چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن، تنویر اشرف کائرہ اور عابدہ حسین نے بھی ملاقات کی۔

این این آئی کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگومیں پرویز اشرف نے کہا کہ چوہدری عبدالمجیدبینظیرکے نامزد وزیراعظم ہیں، ان کے خلاف ان ہائوس تبدیلی یا بغاوت کا کوئی تصور نہیں کرسکتا، ثناء نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی اراکین پنجاب اسمبلی کے لیے دو،دوکروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں