شاہ زیب قتل کیس کے 2 گواہ منحرف سندھ ہائی کورٹ کا کیس ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم

شاہ زیب کے قتل کے وقت جائے وقوع پر موجود نہیں تھے وہاں جو کچھ ہوا ہم نے نہیں دیکھا، گواہوں کا نیا بیان


ویب ڈیسک March 25, 2013
شاہ زیب قتل کے دو گواہوں نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو پہچاننے سے انکار کردیا، فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران دو گواہ منحرف ہوگئے اورانہوں نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے جب کہ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دو گواہ شہر یار اور عامر کو عدالت میں پیش کیا جہاں وہ اپنے بیان سے مکر گئے اور انہوں نے شاہ رخ جتوئی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ دونوں گواہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ شاہ زیب قتل کے وقت جائے وقوع پر موجود نہیں تھے اور جو کچھ وہاں پر ہوا انہوں نے نہیں دیکھا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں بھی شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ کیس کو ایک ہفتے میں نمٹا دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |