انتہا پسند ہندو تنظیم شو سینا نے سنجے دت کو معافی دینے کی اپیلوں کی مخالفت کر دی
سنجے دت کو سپریم کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا پر کوئی نظر ثانی نہیں ہونی چاہئے، شو سینا
بھارتی انتہا پسند تنظیم شو سینا نے سنجے دت کو معافی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے کو معافی دینا مجرموں کو سیاسی تحفظ دینے کے مترادف ہو گا۔
بھارتی اخبار کے مطابق مہارشٹرا میں امن و امان کے حوالے سے شیوسینا کی قانون ساز کونسل کے اجلاس سےمتعدد رہنماؤں نے خطاب کے دوران سنجے دت کی سزا ختم کرنے کی اپیلوں پر تشویش کا اظہارکیا اس موقع پر شیو سینا کی خاتون رہنما نیلم گورھے نے کہا کہ سنجے دت کو سپریم کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا پر کوئی نظر ثانی نہیں ہونی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ سنجے دت کو معافی دینا مجرموں کو سیاسی تحفظ دینے کے مترادف ہو گا۔
سنجے دت کو سنائی گئی سزا کے خلاف بالی ووڈ کے کئی اداکاروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت سے ان کے لئے معافی کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ 21 مارچ کو بھارت کی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو اسلحہ ایکٹ کے تحت 1993 میں ممبئی دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں سے غیر قانونی اسلحہ خریدنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جس میں سے 18 ماہ کی سزا سنجے پہلے ہی بھگت چکے ہیں جس کے بعد انہیں ساڑھے تین سال اب مزید بھگتنے ہوں گے۔