الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے الیکشن کمشنرزتبدیل کر دیئے

سندھ کےالیکشن کمشنرمحبوب انورکوپنجاب اورپنجاب کےالیکشن کمشنرطارق قادری کوسندھ کا الیکشن کمشنرتعینات کرنےکافیصلہ کیاگیا


ویب ڈیسک March 25, 2013
کراچی میں حلقوں کی حد بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا کام سر انجام دینے کے لئے محبوب انور کا تبادلہ سندھ میں کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب کے الیکشن کمشنرز کو تبدیل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے محمد بلال کے مطابق الیکشن کمیش نے سندھ کے الیکشن کمشنر محبوب انور کو پنجاب اورپنجاب کے الیکشن کمشنر طارق قادری کو سندھ میں الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندے کا کہنا تھا کہ کراچی میں حلقوں کی حد بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا کام سر انجام دینے کے لئے محبوب انور کا تبادلہ پنجاب سے سندھ کر دیا گیا تھا کیوں کہ ان کا تعلق سندھ سے تھا اوروہ یہ کام احسن طریقے سے انجام دے سکتے تھے،اب جب کہ کراچی میں ووٹرز کی تصدیق اورحلقہ بندیوں کا کام مکمل ہوچکا ہے تو ان کا تبادلہ ایک بار پھر پنجاب کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سونو خان بلوچ جو اس وقت خیبر پختونخوا میں الیکشن کمشنر تعینات ہیں اس سے قبل سندھ کے الیکشن کمشنرکے عہدے پر تعینات تھے لیکن کراچی میں حلقوں کی حد بندیوں کا کام شروع کرنے سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان پر اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن نے محبوب انور کو ان کی جگہ سندھ کا الیکشن کمشنر تعینات کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں