فیصل آباد کے اسپتال سے نومولود بچی اغوا فوٹیج منظر عام پر

معاملے کی فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں


ویب ڈیسک January 27, 2018
فوٹیج میں ایک خاتون کو بچہ لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ فوٹو : اسکرین گریب

KARACHI: فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں واقع الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ سے 5 دن کی بچی کو اغوا کرلیا گیا اس حوالے سے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اسپتال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے لنگرانہ کی خاتون کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے جن میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں تاہم بچی اچانک غائب ہوگئی جسے ڈھونڈا گیا تو پتا چلا کہ ایک خاتون بچی کو اٹھا کر لے گئی۔

بعدازاں اس حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ ایکسپریس نیوز کو موصولہ فوٹیج کی اسکرین گریپ میں ایک خاتون کو بچہ لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں