کراچی سے بنکاک ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی سے بنکاک جانے والے جاوید نامی مسافر نے ہیرے اپنے ٹراؤزر کی جیب میں چھپائے ہوئے تھے، ڈپٹی کلکٹر کسٹم


ویب ڈیسک January 27, 2018
202 ہیروں کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے . فوٹو : فائل

KARACHI: کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عملے نے 60 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے بنکاک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کسٹم کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے بنکاک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے 202 ہیرے برآمد کرلیے جن کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے بتایا ہے کہ کراچی سے بنکاک جانے والے جاوید نامی مسافر نے ہیرے اپنے ٹراؤزر کی جیب میں چھپائے ہوئے تھے جنہیں وہ بنکاک لے جارہا تھا تاہم اس دوران اس کی اسکریننگ کی گئی جس میں وہ پکڑا گیا۔

ڈپٹی کلکٹر کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر ہیرے اسمگل کرنے کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے جس کے بعد زیر حراست مسافر جاوید کا پاسپورٹ اور برآمد شدہ ہیرے ضبط کرلیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں