آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں سعید اجمل ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر براجمان

پاکستان کے ٹی 20 کے کپتان محمد حفیظ بولنگ کیٹیگری میں چوتھی اور آل راؤنڈر کیٹیگری میں دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔


ویب ڈیسک March 25, 2013
بیٹنگ کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرز اور ہاشم آملہ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جادوگر اسپنر 792 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن 764 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ کے اسٹیو فن 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ 711 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی جبکہ جنوبی افریقہ کے لنوابو ٹسوبے 692 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بیٹنگ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرز 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، جنوبی افریقہ کے ہی ہاشم آملہ 882 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، بھارت کے ویرات کوہلی 812 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی 784 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ 753 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

آل راؤنڈر کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 422 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ 400 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، آسٹریلیا کے شین واٹسن 380 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز 345 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور بھارت کے رویندرا جدیجہ 333 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں