امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا

جان کیری نے دورہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں اورجمہوری اقتدارکی پرامن منتقلی کے احترام کے باعث منسوخ کیا، امریکی حکام


ویب ڈیسک March 25, 2013
جان کیری نے اپنا دورہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں اور جمہوری اقتدار کی پرامن منتقلی کے احترام کے باعث منسوخ کیا، امریکی حکام فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنا پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق جان کیری افغانستان کے بعد پاکستان کا بھی دورہ کرنا چاہتے تھے تاہم ان کا یہ دورہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں اور جمہوری اقتدار کی پرامن منتقلی کے احترام کے باعث منسوخ کیا گیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے دورے کو انتخابی سرگرمیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ جان کیری نے گزشتہ روز اردن میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں افغانستان میں مفاہمتی عمل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |