بگرام جیل کا مکمل کنٹرول افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا

گزشتہ سال سمتبر میں امریکا نے بگرام جیل کو جزوی طور پر افغانستان کے حوالے کردیا تھا۔


ویب ڈیسک March 25, 2013
افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیر دفاع کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بگرام جیل سے خطرناک قیدیوں کو نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور اتحادی افواج اور افغان عوام کے لیے خطرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI:

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ہفتے کو طے پانے والے معاہدے کے تحت بگرام جیل کا مکمل کنٹرول افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔


افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیر دفاع کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بگرام جیل سے خطرناک قیدیوں کو نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور اتحادی افواج اور افغان عوام کے لیے خطرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سمتبر میں امریکا نے بگرام جیل کو جزوی طور پر افغانستان کے حوالے کردیا تھا تاہم 50 غیر ملکی اور 100افغان قیدیوں کی نگرانی بدستور امریکی فوج کے پاس تھی۔


حالیہ برسوں کے دوران اس جیل کو قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کے الزامات میں بھی مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ اس جیل میں 3 ہزار کے قریب طالبان اور مشتبہ دہشت گرد قید ہیں جبکہ یہاں سات کے قریب پاکستانی بھی قید ہیں۔ بگرام جیل افغانستان میں نیٹو افواج کے بڑے فوجی اڈوں میں سے ایک میں واقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |