ہالی وڈ کی سپراسٹارز

فیشن شوز میں شرکت کے عوض لاکھوں ڈالرز وصول کررہی ہیں۔


Mim Ain March 26, 2013
فیشن شوز میں شرکت کے عوض لاکھوں ڈالرز وصول کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

قارئین! آپ نے ٹیلی ویژن پرامیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اکشے کمار، کترینا کیف، کرینا کپور اور دیگر فلمی ستاروں کو ریمپ پر واک کرتے اور فیشن شوز میں ماڈلنگ کرتے ہوئے ضرور دیکھا ہوگا۔

یہ سوال آپ کے ذہن میں ضرور اٹھا ہوگا کہ یہ نام ور اداکار عام ماڈلز کی طرح ریمپ ماڈلنگ یا فیشن شوز میں شرکت کیوں کرتے ہیں۔ تو اس کا سیدھا سادہ جواب ہے بہترین معاوضہ! پُرکشش معاوضہ انھیں ریمپ پر واک اور فیشن شوز میں ماڈلنگ کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔ بولی وڈ کی طرح ہالی وڈ میں بھی یہ رجحان عام ہے۔

وہاں بھی ڈالروں کی چمک اداکار اور اداکاراؤں کو فیشن شوز میں ماڈلنگ کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔ ذیل کی سطور میں ہم ہالی وڈ کی چند حسیناؤں کے معاوضے کا تذکرہ کررہے ہیں جو وہ ہالی وڈ کے ایک معروف جریدے کے مطابق، فیشن شوز میں شرکت کے عوض وصول کرتی ہیں۔

جیسیکا البا
اکتیس سالہ اداکارہ کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کئی بار مختلف جرائد اسے دنیا کی پُرکشش ترین خواتین میں بھی شامل کرچکے ہیں۔ Fantastic Four، Into the Blue، Good Luck Chuck اور Spy Kids 4: All the Time in the World جیسی فلموں میں شان دار اداکاری پر مقبولیت کے ساتھ ساتھ اس نے متعدد ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ جیسیکا زبردست ماڈل بھی ہے۔

درحقیقت ماڈلنگ ہی سے اس کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔ میدان اداکاری میں کام یابیاں سمیٹنے کے باوجود ماڈلنگ سے اس کا ناتا ہنوز برقرار ہے۔ اور وہ اشتہارات کے ساتھ ساتھ فیشن شوز میں بھی ماڈلنگ کرتی ہے۔ ہالی وڈ سے شائع ہونے والے معروف میگزین کے مطابق جیسیکا ایک فیشن شو میں ماڈلنگ کے عوض ایک لاکھ ڈالر وصول کرتی ہے۔

جیسیکا چیسٹین
ڈائریکٹر کیتھرین بگلو کی فلم Zero Dark Thirty میں شان دار پرفامینس سے تہلکہ مچادینے والی اداکارہ بھی اب بام عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس فلم کی بنا پر ملنے والی بے پناہ مقبولیت کی بنیاد پر جیسیکا نے اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ اور اب وہ فیشن شوز میں ماڈلنگ کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک وصول کررہی ہے۔

کیٹ بوسورتھ
تیس سالہ اداکارہ کے کریڈٹ پر کئی ہٹ فلمیں اسے باصلاحیت ثابت کرتی ہیں۔ کیٹ نے کیریئر کی ابتدا ٹیلی ویژن ڈراموں سے کی تھی۔ اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت جلد ہالی وڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئی۔ میدان اداکاری کی طرح ماڈلنگ میں بھی اس کی کام یابیوں کی فہرست خاصی طویل ہے۔ کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے اس سے تشہیری معاہدے کررکھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ فیشن شوز کے لیے بھی وقت نکالتی ہے۔ جہاں اسے دو تین گھنٹے کی مصروفیت کے عوض ایک لاکھ ڈالر تک حاصل ہوجاتے ہیں۔

راکیل بلسن
راکیل اگرچہ کئی فلموں میں شان دار اداکاری کا مظاہرہ کرچکی ہے مگر سلور اسکرین سے زیادہ وہ مِنی اسکرین کے ناظرین میں مقبول ہے۔ ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کی سیریز Hart of Dixieمیں کیٹ مرکزی رول کر رہی ہے۔ اس ڈراما سیریز نے کیٹ کی شہرت میں چار چاند لگادیے ہیں۔ اسی نسبت سے کیٹ نے اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے۔ فیشن شوز کے منتظمین سے وہ ایک شو میں شرکت کرنے کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک وصول کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں