چیف جسٹس نے پشاور میں خواجہ سرا سے زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو 29 جنوری سے قبل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔


Numainda Express January 28, 2018
چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو 29 جنوری سے قبل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

PESHAWAR: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں خواجہ سرا کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں خواجہ سرا کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی خیبر پختونخوا سے 3 روز میں رپورٹ طلب کر لی، متاثرہ خواجہ سرا اپنی برادری کے بنیادی حقوق کیلیے متحرک تھا۔ چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو 29 جنوری سے قبل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلیے 2 لارجر اور 6 معمول کے بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں