نواز شریف کا ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کے بعد نیا نعرہ ’’کس نے نکالا‘‘ سامنے آگیا

میں پوچھتا ہوں مجھے کس نے نکالا، نواز شریف


INP January 28, 2018
میں پوچھتا ہوں مجھے کس نے نکالا، نواز شریف۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا ''مجھے کیوں نکالا'' کے بعد نیا نعرہ ''کس نے نکالا'' سامنے آ گیا۔

گزشتہ روز جڑانوالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ میں پوچھتا ہوں مجھے کس نے نکالا، جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا اسے پورا کیا، انہوں نے کہا کہ 7 سال جلا وطنی میں اور 14ماہ جیل میں گزارے، 13سال بعد دوبارہ آئے تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ہم نے آ کر لوڈ شیڈنگ ختم کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔