مسلسل لگن سے کامیابی ملی ماڈلنگ کے ساتھ ٹی وی پراجیکٹس میں مصروف ہوں سعیدہ امتیاز

’کپتان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد کام ملنے لگالیکن یہ فلم ریلیز نہ ہوسکی، اداکارہ وماڈل کی ’ایکسپریس‘ سے گفتگو


Qaiser Iftikhar January 28, 2018
ایک وقت آئے گا کہ اپنے ملک میں پاکستانی فلموں کا طوطی بولنے لگے گا، اداکارہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ کامیابیاں اورناکامیاں زندگی کے ساتھ چلتی رہتی ہیں لیکن آگے ہمیشہ وہی لوگ بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں۔

''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ جب میں نے شوبز کی دنیا کواپنا پروفیشن بنانے کی ٹھانی توبہت سی مشکلات کا سامنا رہا۔ لیکن میری لگن اورجدوجہد نے مجھے ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔ میں نے ثابت قدمی سے اپنا کام کیا اوربہت جلد مجھے کامیابی کی سیڑھی پرقدم رکھنے کا موقع ملا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے جہاں فیشن انڈسٹری میں بڑے پیمانے پرکام کرنے کا موقع ملا، وہیں 'کپتان'جیسی ایک انٹرنیشنل معیارکی فلم میں مرکزی کرداربھی ملا۔ نامعلوم وجوہات کی بناء پرفلم توتاحال ریلیزنہ ہوسکی ، لیکن اس پراجیکٹ کے بعد مجھے جہاں اپنے ملک میں بہترین کام ملنے لگا، وہیں پڑوسی ملک سے بھی آفرز کا سلسلہ شروع ہوا۔

سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری ثابت قدمی کا بڑا ثبوت یہ بھی ہے کہ اس وقت میں جہاں فیشن ورلڈ میں بہت سے نمایاں کام کررہی ہوں، وہیں ٹی وی کے بہت سے پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اپنے ٹارگٹ کوپوراکرنے کے لیے قدم آگے بڑھا تا ہے توایک نہ ایک دن وہ اپنی منزل کوپاہی لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات پاکستانی فلموں کی ہے تواس وقت اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں اورمجھے امید ہے کہ مستقبل میں بہترنتائج سامنے آئینگے اوراپنے ملک میں پاکستانی فلموں کا طوطی بولنے لگے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں