کنول نعمان نے فنکاروں کے وظیفے کا مسئلہ وزیراعلیٰ تک پہنچا دیا

وزیراعلیٰ نے مسئلے کے حل کی یقین دھانی کروادی، ایم پی اے کی ایکسپریس سے گفتگو

وزیراعلیٰ نے مسئلے کے حل کی یقین دھانی کروادی، ایم پی اے کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

رکن پنجاب اسمبلی اور سینئراداکارہ کنول نعمان مستحق فنکاروں کو ملنے والے ماہانہ وظیفہ کی رقم میں کمی کا مسئلہ وزیراعلیٰ تک پہنچادیا۔

اداکارہ کنول نعمان مستحق فنکاروں کو ملنے والے ماہانہ وظیفہ کی رقم میں کمی کا مسئلہ وزیراعلیٰ تک پہنچادیا تاہم اس سلسلے میں انھوں نے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انھوں نے مستحق فنکاروں کے وظیفہ میں کمی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔


اس موقع پروزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے وظیفہ میں کمی کا مسئلہ میرے علم میں بالکل نہیں ہے۔ میں اس فی الفور نوٹس لوں گا۔

اس حوالے سے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کنول نعمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کوجونہی اس کا بات علم ہوا کہ پہلے فنکاروںکو ساڑھے سات ہزارسے پچیس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے ، لیکن اب خدمت کارڈ کے تحت صرف پانچ ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، جس پرمستحق فنکارخاصے مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ اسی اپیل کومیں نے وزیراعلیٰ تک پہنچایا ہے اورمجھے ان کی جانب سے خاصا مثبت رسپانس ملا ہے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
Load Next Story