نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو بچالیا گیا

ریسکیو کی جانے والی کوہ پیما کو موسم بہتر ہونے پر اسکردو منتقل کردیا جائے گا
نانگا پربت کوسرکرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں: فوٹو: فائلنانگا پربت کوسرکرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں: فوٹو: فائل

نانگا پربت کوسرکرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں: فوٹو: فائل

نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما خاتون کو بچا کر پاک فوج اور کوہ پیماؤں نے بے مثال بہادری کی تاریخ رقم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قاتل پہاڑکے نام سے مشہوردنیا کی نویں اورپاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں بچانے کے لیے پاک فوج اور غیرملکی کوہ پیماؤں نے امدادی آپریشن کیا۔

پاک فوج نے روس اورپولینڈ کے 4 کوہ پیماؤں کو دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نانگاپربت پر اونچائی تک پہنچایا، ان کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما خاتون الزبتھ کو بچا لیا۔ تاہم بدقسمتی سے خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن کو روکنا پڑا جس کی وجہ سے دوسرے کوہ پیما کو بچایا نہ جاسکا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نانگا پربت پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے امدادی آپریشن

ریسکیو کی جانے والی کوہ پیما کو موسم بہتر ہونے پراسکردومنتقل کردیا جائے گا ۔ پولش کوہ پیماٹیم نے بھی سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ الزبتھ ریوول مل گئی ہیں، تاہم دوسرے لاپتہ پولش کوہ پیما کا تاحال پتا نہ چل سکا ہے اورخراب موسم کے باعث ریسکیوٹیم کی جانیں بھی خطرے میں پڑسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپریشن روکنا پڑا۔

واضح رہے کہ نانگا پربت کی اونچائی 8125 میٹر ہے اوراسے دنیا کا قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ سال بھی اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔

Load Next Story