مٹھی میں غذائی قلت سے مزید 2 بچے ہلاک نمونیا بھی پھیل گیا

رواں ماہ ہلاکتیں 40 ہوگئیں، نمونیے کے شکار بچوں سے اسپتال بھر گئے، طبی سہولتوں کا فقدان۔

رواں ماہ ہلاک بچوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ فوٹو: فائل

تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے شکار 2 بچے چل بسے جب کہ سیکڑوں بچے نمونیا کے باعث مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

مٹھی سول اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے جن میں 4 ماہ کا مروت ولد گوپالداس اور 3 دن کی دانیہ پرویز شامل ہیں تاہم رواں ماہ ہلاکتیں 40 ہو چکی ہیں۔


سول اسپتال مٹھی سمیت دیگر سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں نمونیا سے متاثر سیکڑوں بچے داخل ہیں مگر سرکاری اور پی پی ایچ آئی کے صحت مرکز میں علاج معالجے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی جب کہ سرکار کے زیر اہتمام اسپتالوں میں ادویہ کی بھی شدید قلت ہے۔ تھر موبائل سروس یونٹ کے اسپتال بھی چند علاقوں تک محدود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت تھرپارکر کی غفلت سے لاکھوں روپے ملنے کے باوجود انسداد پولیو مہم پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی۔ خفیہ سروے ٹیم نے یونین کونسل کلوئی میں انسداد پولیو مہم کو فیل قرار دیا، وہاں کے کئی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے جس کے بعد دوبارہ کلوئی یو سی میں مہم چلائی گئی۔
Load Next Story