ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہوگی روسی سفیر

پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے، روسی سفیر


ویب ڈیسک January 28, 2018
پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے، روسی سفیر: فوٹو: فائل

LONDON: روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق روس کے سفیرنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی شہر سیالکوٹ میں بنی فٹ بالز استعمال ہوں گی۔

روسی سفیر نے فیفا 2018 ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کھیلوں کے معیاری سامان کے حوالے سے مشہور ہے۔ پاکستان میں بنے فٹ بالز دنیا بھر میں مشہور ہیں جنہوں نے ایک عرصے تک دنیا بھرکے کھیلوں کے میدانوں میں تہلکا مچایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |