
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جب کہ کیوی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
رینکنگ کی فہرست میں بھارت کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر ہے، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز پانچویں ،جنوبی افریقا چھٹے جب کہ آسٹریلیا ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ رینکنگ میں سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی
🇵🇰 @TheRealPCB are...
— ICC (@ICC) January 28, 2018
🔙
🔛
🔝
of the @MRFWorldwide T20I Rankings! pic.twitter.com/jkRIuSzC6G
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔