پی پی کو دوبارہ اقتدار ملا تو سندھ تقسیم کردے گی قادر مگسی

پی پی زرداری پارٹی بن چکی،بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو گارڈ آف آنر اور اعلیٰ عہدے دیے گئے


Nama Nigar March 26, 2013
قادر مگسے نے کہا کہ پی پی حکومت نے سندھ کے وسائل، سندھ کی زمین اور سندھ کے عوام کا سودا کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو سندھ کے 2 صوبے بنا دے گی۔

ٹنڈو محمد خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی شہادت کے ساتھ ہی ختم ہو گئی، اب یہ صدر زرداری کی پارٹی ہے جن کے دور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر مٹھائیاں بانٹنے والوں کو وزراتیں دی گئیں، محترمہ کے قاتل کو گارڈ آف آنر دے کر روانہ کردیا گیا اور جنھیں بے نظیر بھٹو نے اپنا قاتل کہا تھا انھیں بڑی بڑی وزراتیں دی گئیں۔



پی پی حکومت نے سندھ کے وسائل، سندھ کی زمین اور سندھ کے عوام کا سودا کردیا ہے، سندھ کے جزائر بیچے جارہے ہیں اگر عوام نے انھیں دوبارہ منتخب کیا تو یہ باقی سندھ کو بھی بیچ دیں گے، سندھ میں ایک اتحادی کو خوش کرنے کے لئے باجوڑ کے افراد کو سندھ میں آباد کیا جارہا ہے۔قادر مگسی نے کہاکہ ان کی پارٹی وڈیروں اور جاگیرداروں کو امیدوار نہیں بنائے گی۔

بلکہ سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں اور مڈل کلاس افراد کوپارٹی ٹکٹ دے گی۔ اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رابطہ سیکریٹری ڈاکٹر احمد نوناری کو سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 53 کے لیے ایس ٹی پی کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈو محمد خان کی صوبائی اسمبلی کی نشست ان کی پارٹی کا حق ہے۔ اجتماع سے ڈاکٹر احمد نوناری ، جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر عبدالعزیز گدی پٹھان، ڈاکٹر جی ایم گل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں