مطالبات کی عدم منظوری اساتذہ سڑکوں پر آگئے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
پریس کلب کے سامنے دھرنا، تنخواہوں کی سلپس جاری ، جی پی فنڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور ٹیچنگ الاؤنس دینے کا مطالبہ
مطالبات کی عدم منظوری پر اساتذہ سڑکوں پر آگئے، پریس کلب سانگھڑ کے باہر 6 تعلقوں کے پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا۔
پ ٹ ایف ضلع سانگھڑ کے رہنما حاجی ناظر حسین نظامانی، عبدالرحمن، کہر بروی خاصخیلی، پیر بخش راجڑ، عاشق بھٹی، محمد خان چاکرانی، رفیق،غلام سرور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹریژری آفس تنخواہوں کی سلپس تعلیمی اداروں کو جاری کرے۔
اساتذہ کے جی پی فنڈ کو کمپیوٹرائزڈ اور افسران کی بے جامداخلت بند کی جائے، ادارے میں غیر متعلقہ افراد کو فوری ہٹایا جائے، ٹائم اسکیل ٹیچنگ الاؤنس کے ڈیفرنس پورے ضلع کے اساتذہ کو دیے جائیں، ضلع سانگھڑ کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تنخواہوں کے الاؤنسکی مد میں آنے والی بچت 2010 سے 2012 کی تفصیل جاری کی جائے۔
ریٹائرڈ، ڈیتھ کیس کو جلد مکمل کیا جائے، اے جی سندھ کراچی میں ضلع سانگھڑ کے اساتذہ کا بیلنس اے جی آفس سانگھڑ لایا جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔