امریکا سے غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی اعزاز احمد چوہدری

پاکستان کے اندر محفوظ ٹھکانے نہیں، ہم نے بڑی قربانی اور محنت سے ختم کیے ہیں، اعزاز چوہدری


خبر ایجنسی January 29, 2018
افغان مسئلے کے حل کیلیے ہر قسم کی مدد کیلیے تیار ہیں، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان غلط فہمیاں ہیں جو جلد دور ہو جائیں گی۔

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں نئی ویب سائٹ لانچ کی گئی جس میں صارفین کیلیے آسان ویزا سہولتیں رکھی گئی ہیں، تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی مدد سے پاک امریکا تعلقات کے بارے میں خبریں اور اطلاعات بھی دی جائیں گی جس سے غلط فہمیاں دور ہوں گی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے اندر محفوظ ٹھکانے نہیں رہے ہیں، ہم نے باقاعدہ بڑی قربانی اور محنت کے ساتھ وہ ختم کیے ہیں، میرا خیال ہے یہ غلط فہمی جلد ہی دور ہو جائے گی، کارپوریٹ امریکا بھی پاکستان میں جا کر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کے حل کیلیے ہر قسم کی مدد کیلیے تیار ہیں کیونکہ افغانستان کی بدامنی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ فوجی حل مت ڈھونڈو، انھوں نے اس بات پر ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ پاکستان کو صرف افغانستان کے تناظر میں نہ دیکھا جائے بلکہ امریکا پاکستان کو اور دہشت گردی کے خلاف اس کی قربانیوں کو پیش نظر رکھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں