پاسپورٹ کا اجرا بحران اختیار کر گیا 7لاکھ پاسپورٹ نہ بن سکے
ایجنٹ مافیاپاسپورٹ کی یقینی فراہمی پر25ہزاررشوت وصول کرنےلگی،عملےاورشہریوں میں تلخ کلامی اور مارکٹائی معمول بن گئی.
پاسپورٹ اجرا کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
زیرالتوا درخواستوں کی تعداد ساڑھے7 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایجنٹ مافیا نے4 سے 6 دن میں پاسپورٹ کی یقینی فراہمی کے عوض25 ہزار روپے رشوت مقرر کردی ہے، پاکستانی شہریوں کیلیے پاسپورٹ کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، پاسپورٹ آفس کے عملے اور شہریوں کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔
اعلی افسران نے اپنے فون نمبر تبدیل اور دفاتر آنا ترک کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین صورت اختیار کررہا ہے، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں شہری پاسپورٹ کے حصول کیلیے درخواستیں جمع کرارہے ہیں،صرف کراچی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہری پاسپورٹ جاری نہ ہونے سے عمرے کی سعادت سے محروم ہوچکے ہیں، ٹریول ایجنسیوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
تاہم پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران چین کی بانسری بجارہے ہیں، اس تمام صورتحال میں وفاقی حکومت کسی طرح کا ایکشن لینے کو تیار نہیں اور نااہل افسران کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق پیر تک زیر التوا درخواستوں کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ سے تجاوز کرچکی تھی، ذرائع نے بتایا کہ لیمی نیشن پیپر دستیاب بھی ہوجائے تو پاسپورٹ کی فراہمی معمول پر آنے میں 6 ماہ سے زائد عرصہ درکار ہوگا،اس ساری صورتحال میں حیران کن امر یہ ہے کہ ایجنٹ مافیا کے ذریعے پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل تاحال جاری ہے۔
جو ایجنٹ مافیا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے مابین دیرینہ روابطہ کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایجنٹ مافیا 4 سے 6 دن میں یقینی فراہمی پر فی پاسپورٹ 25 ہزار روپے کی رقم وصول کررہی ہے،شہریوں کے لیے اعلیٰ افسران نے دفاتر کے دروازے بند اور ٹیلی فون نمبر تبدیل کردیے ہیں،افسران نے دفاتر آنا چھوڑ دیا ہے،اعلیٰ افسران نے اپنی حفاظت کے لیے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز حاصل کرلیے ہیں، دوسری جانب نچلے عملے سے روزانہ مشتعل شہریوں کے لڑائی جھگڑے، مارکٹائی اور تلخ کلامی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں نے بتایا کہ انھیں علاج کے لیے بیرون ملک جلد ازجلد جانا ہے لیکن موجود ہ صورتحال میں کئی ہفتوں سے پاسپورٹ کی فراہمی تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے مریض علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جاپارہے ہیں،شہریوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں التوا سے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانیوالے زائرین پریشان ہیں جبکہ روزگار کے لیے بیرون ملک جانیوالے افراد نے کہا کہ پاسپورٹ کی عدم فراہمی کے باعث ان کے ویزوں کی تاریخ ختم ہورہی ہے اور ویزے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔