امریکی خلائی گاڑی سے ناسا کومریخ کی مزید تصاویر موصول

واضح تصاویر آنے میں دو دن لگیں گے، ابھی طے نہیں کہ گاڑی نے کہاں لینڈ کیا ہے، سائنسدان

ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی سے لی گئی تازہ تصویر۔ فوٹو اے ایف پی

ناسا کو خلائی گاڑی سے مریخ کی مزید تصاویر بھی موصول ہوگئیں۔ خلائی گاڑی کروسٹی نے ایک روز پہلے ہی مریخ پر کامیاب لینڈنگ کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ اس گاڑی کے کیمروں سے بنائی گئی تصاویر لینڈنگ کے مقام اور اس گڑھے کی ہیں جو مریخ کے مرکز میں ایک ارب سال پرانے اور کئی کلومیٹر اونچے پہاڑ کے سامنے واقع ہے۔


ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مزید واضح تصاویر آنے میں ایک دو دن کا وقت لگے گا تاہم ابھی یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ خلائی گاڑی نے صحیح مقام پر لینڈنگ کی ہے یا نہیں۔ کار کا سائز رکھنے والی گاڑی ایک مکمل سائنسی لیبارٹری ہے جو مریخ پر زندگی کے آثار کا جائزہ لینے کے لیے وہاں بھیجی گئی ہے۔ اس گاڑی کا اصل مشن اس کے سامنے موجود قدیم پہاڑ کو سر کرنا ہے جس کے بارے میں ناسا کا خیال ہے کہ وہاں کسی زمانے میں پانی موجود تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story