خام تیل کی 100 ڈالر فی بیرل قیمت مناسب ہے سعودی وزیر

موجودہ قیمتیں جائز اور مارکیٹ مستحکم ہے، کویتی وزیر تیل، آئل کانفرنس کے موقع پر گفتگو۔


AFP March 26, 2013
کویت سٹی: سعودی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل علی بن ابراہیم النعیمی اور کویتی وزیر تیل ہانی حسین پہلی جی سی سی آئل میڈیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں، سعودی عرب نے خام تیل کی 100 ڈالر فی بیرل قیمت کو مناسب قرار دیا ہے جبکہ کویت کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمتیں منصفانہ ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

اوپیک کے سب سے بڑے تیل پیداواری ملک سعودی عرب نے کہا ہے کہ تیل کی 100 ڈالر فی بیرل قیمت مناسب ہے جبکہ کویت کا کہنا ہے کہ فی الوقت قیمتیں جائز اور مارکیٹ مستحکم ہے۔

سعودی وزیر تیل علی النعیمی نے خلیج تیل کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 1997 میں میرا خیال تھا کہ 26 ڈالرمناسب قیمت ہے، 2006 میں 27 ڈالر فی بیرل قیمت مناسب تھی اور اب میرا خیال ہے کہ 100 ڈالر کے قریب قیمت مناسب ہے۔ کویتی وزیر تیل ہانی حسین نے کہا کہ خام تیل کی موجودہ قیمت مناسب ہے۔

مارکیٹ میں سپلائی معمولی زیادہ ہے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ مارکیٹ فی الوقت مستحکم ہے، ہم قیمتوں سے مطمئن ہیں، قیمتیں مارکیٹ کی عکاسی کررہی ہیں، بنیادی طور پر مارکیٹ متوازن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں