ون ڈے رینکنگ مصباح کی لمبی چھلانگ ٹاپ 20 میں شامل

10 درجے ترقی، بولرز میں سعید سب سے آگے، آملا اور ڈی ویلیئرز کی مشترکہ پہلی پوزیشن۔


Sports Desk March 26, 2013
پاکستانی ٹیم کا چھٹا نمبر، سرفہرست بھارت کو آئی سی سی کی جانب سے انعام ملے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مصباح الحق کوجنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ بیٹنگ کا صلہ مل گیا، ون ڈے رینکنگ میں وہ لمبی چھلانگ لگا کرٹاپ20 میں شامل ہوگئے۔

227 رنز نے انھیں 10 درجے ترقی دلائی اور کیریئر کی بہترین18ویں پوزیشن حاصل کرلی، پروٹیز قائد ڈی ویلیئرز گرین شرٹس کیخلاف پانچ میچزمیں مجموعی طور پر 367 رنز جوڑکر ٹاپ پوزیشن پر ہموطن ہاشم آملا کے شریک بن گئے،بھارت نے یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ پر دنیا کی نمبرون ٹیم برقرار رہ کر کونسل سے ایک لاکھ75 ہزار ڈالر اور شیلڈ وصول کرنے کا اہتمام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کپتان مصباح الحق ایک ہی جست میں 10 درجے کی چھلانگ لگاکر 18ویں پوزیشن پرآگئے، ٹاپ 20 میں شامل دوسرے پاکستانی عمر اکمل کی 15ویں پوزیشن جوں کی توں رہی، ڈی ویلیئرز نے ہموطن ہاشم آملا کیساتھ نمبرون پوزیشن میں پارٹنرشپ بنالی۔



شاہد آفریدی 6 ترقی کے زینے طے کرکے 42 اورشعیب ملک 4 درجے ترقی پاکر77 پر آگئے، دیگر پاکستانی پلیئرز کو تنزلی کا سامنا رہا، جس میں محمد حفیظ ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد 37 ویں نمبر پر پہنچے جبکہ ناصر جمشید کو8 درجے تنزلی 40ویں نمبر پر لے آئی، یونس خان 2 قدم پیچھے ہٹنے پر 53 اور اسد شفیق7 درجے نیچے اتر کر 67ویں نمبر پر چلے گئے۔

بولنگ میں سعید اجمل کی پہلی پوزیشن قائم ہے، سنیل نارائن دوسرے اور اسٹیون فن تیسرے نمبر پر ہیں، آفریدی7 درجے تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر چلے گئے، آل راؤنڈرز میں حفیظ سے پہلی پوزیشن بنگلہ دیش کے شکیب نے چھین لی۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں 3-2 سے فتح کے باوجود جنوبی افریقہ نے یکم اپریل تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پانے کا موقع کھودیا، اب یہ اعزاز انگلینڈ کو ملے گا، بھارت بدستور پہلے نمبر پر ہے، پاکستانی ٹیم حسب سابق چھٹی پوزیشن پر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں