جنوبی افریقہ سے اکتوبر میں دورۂ پاکستان کی درخواست
حالات بہتر ہوچکے صرف پہل کی دیر ہے، ذکا اشرف کی پروٹیز بورڈ چیف سے ملاقات۔
KARACHI:
پی سی بی نے ایک بار پھر جنوبی افریقہ سے اکتوبر میں دورۂ پاکستان کی درخواست کردی۔
چیئرمین ذکا اشرف نے ٹاپ آفیشل سے ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا کہ حالات اب کافی بہتر ہو چکے، صرف پہل کرنے کی دیر ہے، ایک بار کوئی ٹیم آ گئی تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی، پروٹیز نے انھیں کوئی یقین دہانے کرانے سے گریز کیا ،سیریز کے یو اے ای میں ہی انعقاد کا امکان روشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں، انھوں نے بینونی میں پانچواں ون ڈے دیکھنے کے ساتھ میزبان بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سی ایس اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو ناسی اپیا سے میٹنگ میں ذکا اشرف نے ان سے درخواست کی کہ اکتوبر میں ٹیم کو پاکستان بھیجیں۔
سیکیورٹی حالات اب بہتر ہیں، وہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہو سکتی ہے صرف کسی کی جانب سے پہل کرنے کی دیر ہے، پاکستان نے دنیا کیلیے بڑی قربانیاں دیں اب اس کا بھی سب کو ساتھ دینا چاہیے، ناسی نے انھیں کوئی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا، یاد رہے کہ جنوبی افریقی پلیئرز ایسوسی ایشن پہلے ہی پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کر چکی، لہذا سیریز یو اے ای میں ہونا یقینی ہے۔
ذکا اشرف نے جوہانسبرگ میں دیگر مقامی کرکٹ آفیشلز سے بھی میٹنگز کیں، زیادہ تر لوگ ان سے پاکستانی حالات کے بارے میں ہی پوچھتے رہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ہفتے کو قومی کرکٹرز کے ساتھ بھی وقت گذارا تھا، مگر ان کی حوصلہ افزائی پر مبنی باتیں ٹیم کو فتح دلانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئیں، میچ کے بعد بیشتر کرکٹرز وطن واپس روانہ ہو گئے یوں چیئرمین سے مزید بات چیت نہ ہو سکی۔