پی ایس ایل تھری کیلیے فرنچائز ٹیموں نے متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا

کراچی کنگز نے مچل جونسن کا خلا ٹائمل ملز سے پر کیا اور لیوک رائیٹ کی جگہ جوئی ڈینلی کو لیا گیا


Sports Reporter January 29, 2018
کراچی کنگز نے مچل جونسن کا خلا ٹائمل ملز سے پر کیا اور لیوک رائیٹ کی جگہ جوئی ڈینلی کو لیا گیا . فوٹو : فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کیلیے فرنچائز ٹیموں نے متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں متبادل کرکٹرز کے انتخاب کیلیے منعقدہ سیشن میں کراچی کنگز نے مچل جونسن کا خلا ٹائمل ملز سے پر کیا۔ لیوک رائیٹ کی جگہ جوئی ڈینلی کو لیا گیا ہے۔ کولن منرو کے بجائے اب لینڈل سیمنز کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں ہونگے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی پر جوفرا آرچر کو منتخب ہے۔ لاہور قلندرز نے اینجیلو میتھیوز کی جگہ کیوی کرکٹر اینٹن ڈیوچ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔