اے ٹی ایم فراڈ کیس میں 2 چینی باشندوں کو ایک سال قید
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی
عدالت نے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں گرفتار دو چینی ملزمان کو ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں اے ٹی ایم فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں دونوں چینی باشندوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے 2 چینی باشندے گرفتار
واضح رہے کہ چینی باشندوں پر اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمنگ لگانے اور صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا الزام تھا، مجرمان کو ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک نجی بینک میں اسکمنگ لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اے ٹی ایم ہیک کرنے والا ایک اور چینی گرفتار