آئی پی ایل سری لنکنز کے میچز سبوتاژ کرنے کی دھمکی
منتقل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا(ذرائع) بھارت محفوظ ملک ہے، سری نواسن
بھارتی تامل باشندوں نے سری لنکن پلیئرز کے میچز سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے دی۔
چنئی سے مقابلے منتقل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن نے اصرار کیا کہ آئی لینڈرز کیلیے بھارت محفوظ ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو میں گذشتہ کچھ عرصے سے سری لنکن حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری اور اس پر سری لنکا کے تامل باشندوں پر ظلم روا رکھنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔
کئی سری لنکن باشندوں کو تامل ناڈو میں تشدد کا بھی نشانہ بنایاگیا، تامل شدت پسندوں نے دھمکی دی کہ اپنی اسٹیٹ میں وہ کوئی ایسا آئی پی ایل میچ نہیں ہونے دیں گے جس میں کوئی سری لنکن پلیئر شامل ہو، اس وقت 9 میں سے 8 فرنچائزز میں سری لنکا کے کھلاڑی موجود جبکہ خود چنئی سپر کنگز میں ایکلا دانا جایا اور نوان کولاسیکرا شامل ہیں۔
دوسری جانب فرنچائزز کی جانب سے چنئی سے میچز منتقل کرنے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے، البتہ بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کا اصرار ہے کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کوئی خطرہ نہیں، انھوں نے کہا کہ یہ ایک آپریشنل معاملہ اور میں اس ایشو میں الجھنا نہیں چاہتا، ایونٹ مینجمنٹ کمپنی آئی ایم جی اور گورننگ کونسل اس معاملے کو دیکھے اور فیصلہ کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ تامل ناڈو کی حکومت سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی اور مجھے یقین ہے کہ یہ معاملہ حل کرلیا جائے گا، جب ان سے میچز کو چنئی سے منتقل کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔