کراچی کا امن سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے ثروت اعجازقادری

قتل وغارت گری اوردہشت گردی کےذریعےعوام کومحصورکرنا انتخابی عمل وجمہوری نظام کونقصان پہنچانےکے مترادف ہے,ثروت اعجاز.


Staff Reporter March 26, 2013
قتل وغارت گری اوردہشت گردی کےذریعےعوام کو محصور کرنا انتخابی عمل وجمہوری نظام کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے,ثروت اعجاز. فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کا امن سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔

ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی عوام، ملک اور جمہوریت کیلیے ناسورہے، قتل و غارت گری اور دہشت گردی کے ذریعے عوام کو محصورکرنا انتخابی عمل وجمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، امن و امان قائم کرنے اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کیلیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں عملی طور پر کردار ادا کریں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

بے گناہ عوام کی لاشوں پر سیاست سے گریز کیا جائے، حکومت سندھ و انتظامیہ کراچی کو مسلح دہشت گرد وں سے پاک کرائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں