حیدرآباد میں دھماکا ایک شخص جاں بحق

دھماکا کچرا کنڈی میں ہوا، آئی جی سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک January 29, 2018
دھماکا کچرا کنڈی میں ہوا، آئی جی سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،فوٹو: فائل

سندھ کے شہر حیدرآباد میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کی کچرا کنڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات ہیں کہ دھماکا مبینہ طور پر کریکر بم کا ہوسکتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی حتمی بات سامنے آئے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص کچرا کنڈی کچرا جمع کررہا تھا۔ دریں اثنا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے جائے وقوع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ کچرا بننے کے دوران دھماکہ ہوا، ممکن ہے کہ شرپسندوں نے کریکر یا ہینڈ گرنیڈ پولیس سے بچنے یا ضائع کرنے کے لیے کچرا کنڈی میں پھینک دیا ہو، دھماکے کی نوعیت اور دھماکے میں استعمال ہونے والے مادے سے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ ہی کچھ بتاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔