اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے 2 نئے منصوبوں کا اعلان

اسلام آباد ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبے کی فوری فیزیبلیٹی تیار کی جائے، وزیر داخلہ کی ہدایت


ویب ڈیسک January 29, 2018
وزیرداخلہ کی اسلام آباد ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ کی فوری فیزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت،فوٹو:انٹرنیٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے سفری سہولیات میں بہتری کے لیے ایئر کنڈیشنڈ بس سروس اور ایکسپریس ہائی وے پر میٹرو بس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے مزید دو بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مقامی انتظامیہ کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایئرکنڈیشنڈ بس سروس چلائی جائے۔

وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو کہا ہے کہ اے سی بس سروس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد اس سروس کاآغاز کرکے عوام کو پرسکون اور آرام دہ سفر مہیا کیا جائے۔

احسن اقبال نے ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکام کو فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں منصوبے اسلام آباد میں ٹریفک سسٹم بہتر بنانے کے لیے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں