پیمرا کا مارننگ شوز میں غیر مہذب مواد نشر نہ کرنے کا حکم

پیمرا کی ٹی وی چینلز کوروزانہ دس منٹ پبلک سروس پیغامات نشر کرنے کی بھی ہدایت


ویب ڈیسک January 29, 2018
پیمرا کی ٹی وی چینلز کوروزانہ دس منٹ پبلک سروس پیغامات نشر کرنے کی بھی ہدایت، فوٹو:فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدالتی حکم پر ٹی وی چینلز کو مارننگ شوز میں غیر مہذب مواد نشر نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیمرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ملکی ٹی وی چینلز پر نشرہونے والے مارننگ شوز میں بے ہودہ اور اخلاق باختہ مواد دکھانے اور ان کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کردی۔

پیمرا نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کراتے ہوئے مارننگ شوز میں نامناسب مواد کو پروگرام کا حصہ بنانے سے روک دیا ہے اور کسی قسم کا بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد ہر گز نشر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا پیمرا کو ساحر لودھی کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت دی ہے کہ پیمرا لاز کے تحت کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کی پاسداری کی جائے، فحش، لچر پن، توہین مذہب اور اخلاقی اقدار کے منافی مواد پینل کوڈ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

دریں اثنا پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو روزانہ 10 منٹ تک پبلک سروس پیغامات نشر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں