ترک فضائیہ کی عفرین میں کرد ملیشیا پر بمباری 25 افراد ہلاک

ادلب میں بمباری، 2 روز میں 33 شہری ہلاک، منبج سے فوجی نہیں نکالیں گے، امریکی جنرل


News Agencies January 30, 2018
ترک حکام نے فوجی کارروائی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر311مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔ فوٹو/ اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: ترک فضائیہ کی شامی علاقے عفرین میں بمباری کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

عفرین میں طبی ذرائع نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے یہ تمام افراد ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کارروائی میں 14 افراد مارے گئے جن میں 5 بچے اور3 خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف ترک میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات عفرین میںکارروائی میں40 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ دوسری طرف شامی صوبے ادلب کے قصبے سراکب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 33 شہری مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 16 شہری ہلاک ہوئے تاہم ترک حکام نے دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے پر 311 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

انقرہ حکومت نے بتایا کہ یہ افراد شامی علاقے عفرین میں فعال کرد ملیشیا کے خلاف ترک افواج کی کارروائی پر نفرت انگیزی پھیلانے کے مرتکب ہوئے۔ شام کیلیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اشٹیفان ڈے مستورا اس دستور ساز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جو شام کیلیے نیا آئین ترتیب دے گی۔

ادھر امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ شامی علاقے منبج کے نزدیک واقع ایک فوجی اڈے پر تعینات اپنے فوجیوں کو وہاں سے نہیں نکالے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |