پشاور زرعی انسٹیٹیوٹ حملے کا سہولت کار گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد فضل رازق عرف بوبی کو گرفتار کرلیا۔


Numainda Express January 30, 2018
محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد فضل رازق عرف بوبی کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے زراعت کے تربیتی مرکز پر حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی گئی تھی۔ سہولت کار محمد ابراہیم ولد یار محمد ساکن ترنگزئی چارسدہ کو پشاور کے علاقہ شاہ عالم سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر 2017ء کو نامعلوم دہشت گردوں نے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاور پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجی میں چوکیدار اور 8 طلبا شہید اور سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور ایک صحافی سمیت 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد فضل رازق عرف بوبی کو گرفتار کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔