عامرخان 21 اپریل کو کینیڈین باکسرلو گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے
یہ 2016 کے بعد 31 سالہ باکسر کی پہلی فائٹ ہوگی۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان رواں برس 21 اپریل کو لیورپول کے ایکو ایرینا میں کینیڈین حریف فل لو گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان تقریباً دو برس بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کیلیے تیار ہوگئے، وہ رواں برس 21 اپریل کو لیورپول کے ایکو ایرینا میں کینیڈین حریف فل لو گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔
واجح رہے کہ یہ 2016 کے بعد 31 سالہ باکسر کی پہلی فائٹ ہوگی، مئی 2016 میں منعقدہ اپنی آخری فائٹ میں عامر خان کو سول الواریز کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی، یہ ڈبلیوبی سی مڈل ویٹ ٹائٹل باؤٹ بھی تھی، عامر خان اب تک پروفیشنل باکسنگ کے 35 میں سے 31 مقابلوں میں فتحیاب رہے جبکہ 4 میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔
اسی طرح لو گریکو 31 فائٹس میں 28 بار کامیاب رہے جبکہ تین میں انھیں ہار ہوئی ہے، لی گریکو کی برطانیہ میں یہ پہلی فائٹ ہوگی۔