کاغذات نامزدگی کے فارم وصول اور جمع کرانے کا عمل جاری

لاہور میں 314کراچی میں 56 فارم کا اجرا، اسامہ قادری نے حلقہ 107 کا فارم جمع کرایا


لاہور میں 314کراچی میں 56 فارم کا اجرا، اسامہ قادری نے حلقہ 107 کا فارم جمع کرایا. فوٹو فائل

ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ 29مارچ تک جاری رہے گا۔کراچی میں ضلعی ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پیر کو بھی کاغذات نامزدگی کا اجرا ہوا گذشتہ روز کی طرح کوئی گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آئی، متحدہ قومی موومنٹ، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

جبکہ صرف متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار اسامہ قادری نے ضلع وسطی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ107کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن2013میں حصہ لینے کیلیے قومی اسمبلی نشست 248کیلیے7 ، پی ایس 108 کیلیے 4 اور پی ایس 109کیلیے3 فارم جاری ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے این اے 250کیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

جبکہ پی ٹی آئی کے مرغوب حسین اور قمر علی خان نے بالترتیب پی ایس112اور پی ایس 113کیلیے فارم حاصل کیے ، ان حلقوں سے دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بھی فارم حاصل کیے، این اے251کیلیے 5 کاغذات نامزدگی جاری ہوئے جو پیپلزپارٹی کے ذوالفقار قائم خانی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے حاصل کیے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان مروت نے پی ایس 114کیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔



پی ٹی آئی کے شاہنواز جدون اور دوا خان صابر نے پی ایس 89اور 93کیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، ضلع ملیر میں این اے257اور 258 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 127،128،129،130کیلیے مجموعی طور پر56فارم جاری کیے گئے۔ لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 314امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ ایم کیو ایم کی طاہرہ آصف نے کاغذات جمع کرا دیے۔ پیرکو3 سابق صوبائی وزرا نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

جن میں سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، سابق صوبائی وزیرمجتبیٰ شجاع الرحمن ،سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال اورسلمان رفیق شامل ہیں۔ این اے18،پی پی137اور پی پی138کیلیے سابق ایم این اے ملک ریاض اور دیگر۔ این اے119کیلیے عامرعلی، ضیاء الدین، عائشہ احمد اور دیگر نے کاغذات نامزدگی لیے۔ پی پی 141سے عامر علی، لطیف الرحمٰن اور دیگرنے نامزدگی فارم حاصل کیا۔ پی پی142کے لیے عامر علی، ضیاء الدین سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی لیے۔

صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی13 نشستوں پر213 جبکہ صوبائی حلقہ کی25 نشتوں پر490امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے دفاتر میںجمع کرا دیے۔ مذکورہ افراد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کاغذات جمع کرانے پہنچے جس سے سارا دن گہماگہمی رہی۔ این اے 126 میں ایک خاتون جبکہ پی پی 151،146 میں 2خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں