بینظیر کو ریلیف نہیں ملامشرف کو ضمانت مل گئیقائم علی شاہ
نگراں وزیر اعظم الیکشن کمیشن کا ہاتھ بٹائیں ہم انتخابات میں دھاندلی نہیں چاہتے
سندھ ہائی کورٹ نے کیس اور گرفتاری کے وارنٹ ہونے کے باوجود بھی پرویز مشرف کو ضمانت دے دی۔
مگر2002میں محترمہ بے نظیر بھٹو جب باہر تھی تو ہمیں سندھ ہائی کورٹ نے ریلیف نہیں دیا نہ ہی کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ان کی غیر حاضری میں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کوٹری میں پی پی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے انتخاب کیلیے پی پی کی جانب سے نام دیے گئے تھے مگر کیئر ٹیکر گورنمنٹ غیر سیاسی ہوتی ہے لہٰذا نگراںوزیر اعظم اب الیکشن کمیشن کا ہاتھ بٹائیں ہم الیکشن میں دھاندلی نہیں چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ پانچ سال مزید ملے تو ہم غربت ختم کر دیں گے آنے والے10سال میں ہم بجلی ایکسپورٹ کریںگے ہم نے آئینی و سیاسی مسائل حل کیے۔