امورمیں شفافیت کیلیے ٹرانسپیرنسی نادراکی مددکریگی

مفاہمتی یادداشت پردستخط،نادرانے کرپشن روکنے کانظام وضع کیا،چیئرمین طارق ملک

مفاہمتی یادداشت پردستخط،نادرانے کرپشن روکنے کانظام وضع کیا،چیئرمین طارق ملک فوٹو: فائل

نادرااورٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت نادراکے کاروباری امور میں شفافیت یقینی بنانے کیلیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل مددکریگی۔

ایم اویوپرچیئرمین نادراطارق ملک اورٹرانسپیرنسی پاکستان کے چیئرمین چیئرمین سہیل مظفراورایڈوائزرسیدعادل گیلانی نے دستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ہم صرف شہریوں کے شناختی کارڈیادستاویزات ہی نہیں تیار کرتے، نادرانے کرپشن روکنے کاایک سسٹم وسل بلوئروضع کیاہے جہاں نادرا ملازمین اورعوام نام ظاہرکیے بغیرنادرا کوبدعنوانی سے متعلق آگاہ کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ شہریوں کے ڈیٹاکی حفاظت کیلیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔




نادرانے شناختی کارڈ پراسسنگ شفاف بنانے کیلیے ایس ایم ایس ٹریکنگ سروس شروع کی ہے جس میںشہریوں کوہرہر مرحلے پر انکی شناختی دستاویزات کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے۔نیب اور ایف آئی اے کانادراکے ویجیلینس ڈیپارٹمنٹ کیساتھ اشتراک کیاگیاہے۔

تاکہ کسی بھی خلاف ضابطہ کام کے حوالے سے نگرانی کی جاسکے۔ ٹی آئی پی کی شمولیت سے پروکیورمنٹ اور ٹینڈر پراسسنگ کو پی پی آر اے کے رولزاوربین الاقوامی قوانین کے مطابق رکھنے میںشفافیت مزید بڑھے گی۔اس موقع پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ایڈوائزر عادل گیلانی نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی نے نادراکو کرپشن سے پاک ادارہ قرار دیا ہے۔
Load Next Story