بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

سزایافتہ مجرموں کو سرِعام پھانسی نہ ہونے سے ایسے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک January 30, 2018
بچوں سے زیادتی فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

MOHALI: ہائی کورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزمان کو سرِعام پھانسی پر لٹکانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی فحش فلمیں بنانے والوں کو سرِعام پھانسی پر لٹکانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار بیرسٹرجاوید اقبال نے عدالت میں مؤقف پیش کیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے ملزموں کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلا ہے، سزا یافتہ مجرموں کو سرِعام پھانسی نہ ہونے سے ایسے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کمسن ایمان کا کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بچوں سے زیادتی فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے لہذٰا نرم قوانین کی وجہ سے زیادتی کے جرم میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سرِعام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا سدِباب ہوسکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی زینب کے قاتل کی گرفتاری کے اعلان پر ملزم کو سر عام پھانسی دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں