باجوڑمیں بم دھماکا2سیکیورٹی اہلکارجاں بحق2زخمی

کئی گرفتار،صوابی پولیس موبائل پربم حملہ،پشاورمیں فائرنگ سے تین زخمی

کئی گرفتار،صوابی پولیس موبائل پربم حملہ،پشاورمیں فائرنگ سے تین زخمی فوٹو : فائل

باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی صبح 7 بجے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔


دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مقامی امن کمیٹی کے رضاکاروں کے تعاون سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اس دوران کئی افراد کو حراست میں لیاگیا بم دھماکے کی ابھی تک کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی، سیکیورٹی فورسز نے ایجنسی بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے۔ علاوہ ازیں میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں شہید لیفٹننٹ جنید خان کاکاخیل کو ان کے آبائی علاقے تنگی میں سپرد خاک کیا گیا۔



ان کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کاکاخیل کو چار ہفتے پہلے میران شاہ میں تعینات کیا گیا تھا۔صوابی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق صوابی جہانگیرہ روڈ پر بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پولیس موبائل گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا دھماکے میں ڈی ایس پی سرکل، ایس ایچ او اور دیگر اہلکار سمیت محفوظ رہے۔ادھرنامہ نگارکے مطابق پشاور میں فائرنگ واقعات میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے
Load Next Story