یورپی یونین کا110رکنی وفدعام انتخابات کی مانیٹرنگ کریگا

11بنیادی،52 طویل، 46مختصرمدتی ارکان ہونگے،فہرست وزارت خارجہ کوموصول


Online/APP March 26, 2013
11بنیادی،52 طویل، 46مختصرمدتی ارکان ہونگے،فہرست وزارت خارجہ کوموصول فوٹو : فائل

یورپی یونین نے آئندہ عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ایک بڑا مبصرمشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ یونین کی خارجہ و سلامتی امورکی سربراہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کیتھرین ایشٹن نے پیر کو کیا۔ یورپی یونین کے سفارتخانے سے جاری تفصیلات کے مطابق مبصر مشن 110 ارکان پر مشتمل ہوگا جس میں 11 رکنی بنیادی ٹیم کے علاوہ 52 طویل مدتی اور 46 مختصر مدتی مبصرین شامل ہوں گے۔

یورپی پارلیمنٹ کا ایک رکن مبصر مشن کی قیادت کرے گا۔ سفارتخانے کے بیان میں کہاگیا ہے کہ مبصر مشن کوکسی مخصوص انتخابی نتائج سے کوئی واسطہ نہیں،مشن کا جائزہ پاکستانی قوانین کے احترام اورانتخابی عمل کی ریگولرکارروائی پر مبنی ہوگا۔



وفد سیاسی مہم پرنگاہ رکھنے کے علاوہ الیکشن کمیشن وسیاسی جماعتوں کے نمائندوں،امیدواروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے ملاقاتیں کرے گا۔آن لائن کے مطابق یورپی یونین نے مبصرمشن کے ارکان کی فہرست دفترخارجہ کو ارسال کردی ہے، مبصرین 4 سے 6 ہفتے پاکستان میں قیام کرینگے، مبصرین کو سیکیورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، اس حوالے سے 27 مارچ کو وزارت داخلہ اور خارجہ کا اہم اجلاس ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں