آئین توڑنے والوں کی ضمانتیںمنظورکی جارہی ہیں کائرہ

مشرف کی واپسی چیلنج ہے،عمران خان کے آنے سے سیاست میںنئی جہت آئی


March 26, 2013
این اے105سے احمدمختارہی لڑینگے،ق لیگ سے اتحادرہیگا،میڈیاسے گفتگو فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیراطلاعا ت اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ وزرا کو جیل اور وزیراعظم کوگھر بھیجنا آسان ہے۔

جن لوگوں نے ملک کا آئین توڑا ان کی ضمانتیں منظورکی جارہی ہیں، پرویز مشرف کی وطن واپسی سب کیلیے ایک چیلنج ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جسکے ساتھ تمام جماعتیں اتحاد کرلیتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تو اس کے اپنے ساتھی ہی نہیں چل سکتے۔ سابق وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے آنے سے سیاست میں ایک نئی جہت آئی ہے۔ پاکستان کے عوام انھیں ووٹ دے کرکامیاب کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے ۔



نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے میاں برادران نے اپنے ذاتی ملازم کا نام دیاہے۔ ہم نے نجم سیٹھی کا نام دیکر غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا ۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ق) کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم رہے گا۔ حلقہ این اے 105 سے چوہدری احمدمختار ہی الیکشن لڑیںگے۔ انھوں نے کہاکہ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے اور نگراں وزیراعظم کے پاس کسی گورنرکو ہٹانے کا اختیار

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں