تحریک انصاف گھناؤنے جرائم اور دہشتگردوں کی نانی بن چکیبلاول بھٹو
شریفاں بی بی اور ننھی اسما کے قاتلوں کی بھی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جارہی ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گھناؤنے جرائم اور دہشتگردوں کی نانی بن چکی ہے۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قاتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان سے چشم پوشی کر رہی ہے، عاصمہ کا قاتل پی ٹی آئی کوہاٹ کے رہنما کا بھتیجا ہے جس کا سعودی عرب فرار حکومتی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔ عاصمہ، شریفاں بی بی، اسما، اور طالب علم مشال کے قاتل اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے پھر بھی نوازشریف مظلوم، آصف زرداری
بلاول بھٹو نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسما کے قاتلوں کی بھی خیبرپختونخوا حکومت سرپرستی کر رہی ہے، برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ انتہائی قابل مذمت ہے جب کہ ہر مسئلے پر بے تکان باتیں کرنے والے چیف لاڈلے کا صوبے میں سنگین جرائم پر چپ سادھ لینا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔