ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 مینز ویمنز ایونٹس کے وینیوز کا اعلان

ینز ٹی ٹوئنٹی میں 16 اور ویمنزایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہوں گی،آئی سی سی


Sports Reporter January 30, 2018
ینز ٹی ٹوئنٹی میں 16 اور ویمنزایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہوں گی،آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے وینیوز کا اعلان کردیا جہاں آسٹریلوی شہروں کے 13 گراﺅنڈز مینز اور ویمنز ایونٹس کی میزبانی کریں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق مینز اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچز آسٹریلیا کے 8 شہروں کے13 گراؤنڈز پر ہوں گے۔ میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ مینز اور ویمنز ایونٹس پہلی بار ایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔



خواتین کا ایونٹ 21 فروری سے8 مارچ تک ہوگا جب کہ مردوں کے میچز 18 اکتوبر سے15 نومبرتک کھیلے جائیں گے۔ مینز ٹی ٹوئنٹی میں 16 اور ویمنزایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہوں گی۔



دونوں ایونٹس کے فائنل کی میزبانی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا، ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ جب کہ مینز سیمی فائنلز سڈنی گراﺅنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔