کشمیراوربنگلہ دیش ایک ہی دشمن کے نرغے میں ہیںمنورحسن

حق خودارادیت دینا اقوام متحدہ کا فرض ہے، امیر جماعت اسلامی سے وفد کی ملاقات.


INP March 26, 2013
تمام جماعتیں آزادی کشمیرکوالیکشن مہم کا حصہ بنائیں،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید فوٹو: فائل

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کشمیر اور بنگلہ دیش ایک ہی دشمن کے نرغے میں ہیں۔

کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دینا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا فرض ہے، کشمیر کی آزادی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ وہ آزاد ومقبوضہ کشمیر کے رہنمائوں کے وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفد کی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کر رہے تھے اور اس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، عبدالرشید ترابی، سید علی گیلانی کے ترجمان غلام محمد صفی ودیگر شامل تھے۔ منور حسن نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو بھولے ہیں نہ اس کو پس پشت ڈالا ہے۔



عالمی برادری کو کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت کو راہ راست پرلانا ہو گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں آزادی کشمیر کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بناکرعالمی سطح پر کشمیریوں کی آزاردی کیلیے آواز بلند کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔