ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
ریلوے ٹریک پر دھماکے سے تین مسافر زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں بولان میل کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اترگئیں جس سے 3 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق تخریب کاروں نے منگولی کے مقام پر کراچی جانے والی بولان میل کے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے سے 4 فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا جب کہ بولان میل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریب کاروں نے دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں دھماکے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔ دریں اثنا اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔