سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

تقسيم ہند سے قبل ایک شہری كی خيرپور ٹاميوالی ميں 5600 كنال اراضی كا كيس 1918ء میں شروع ہوا تھا۔


ویب ڈیسک January 30, 2018
چيف جسٹس نے 5600 كنال اراضی شريعت كے مطابق ورثا ميں تقسيم كرنے كا حكم دیا ہے، فوٹو: فائل

سپريم كورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے كا فيصلہ سناتے ہوئے 5600 كنال اراضی شريعت كے مطابق ورثا ميں تقسيم كرنے كا حكم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقسيم ہند سے قبل شہاب الدين كی خيرپور ٹاميوالی ميں 5600 كنال اراضی كا كيس 1918ء سے شروع ہوا اور قيام پاكستان كے بعد ایک بار پھر 1969ء سے شروع ہونے والے مقدمہ ميں ٹرائل كورٹ نے 1970ء ميں فيصلہ كيا۔

ہائی كورٹ نے 1971ء ميں دائر اپيل پر 1982ء ميں مقدمہ دوبارہ ٹرائل كورٹ بھيج ديا۔ ٹرائل كورٹ سے كيس دوبارہ 1989ء ميں ہائی كورٹ ميں آگيا۔ سپريم كورٹ ميں يہ مقدمہ 2005ء ميں آيا۔ سپريم كورٹ ميں 13 سال بعد منگل كو كيس كا فيصلہ چيف جسٹس مياں ثاقب نثاركی سربراہی ميں 3 ركنی بينچ نے كيا۔

اس طرح ملكی تاريخ كے 49 سالہ مقدمے كا بالآخر فيصلہ ہوگيا۔ چيف جسٹس نے 5600 كنال اراضی شريعت كے مطابق ورثا ميں تقسيم كرنے كا حكم ديتے ہوئے كہا ہے كہ عدالت كسی كو بھی شرعی وراثتی حصے سے محروم نہيں كر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں